ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی طرف سے 2مارچ کو ہوگاضلعی سطح پر جیل بھرو مظاہرہ

کمٹہ میں اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی طرف سے 2مارچ کو ہوگاضلعی سطح پر جیل بھرو مظاہرہ

Mon, 25 Feb 2019 20:46:05    S.O. News Service

کمٹہ 25؍فروری (ایس او نیوز) جنگلاتی زمینوں کے اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی کمٹہ تعلقہ کی کمیٹی نے 2مارچ کوضلعی سطح پر بطور احتجاج ’جیل بھرو‘مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اتی کرم احتجاجی کمیٹی کے تعلقہ صدر منجوناتھ مراہٹی نے اخباری بیان میں بتایا ہے کہ اس احتجاج کی تیاری کے لئے 26فروری کو دوپہر تین بجے کمٹہ کے مہاستی مندر کے احاطے میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔اس اجلاس کی صدارت اتی کرم احتجاجی کمیٹی کے ضلع صدر رویندرا نائک کریں گے اور 2مارچ کے مجوزہ ’جیل بھرو‘ مظاہرے کے لئے منصوبہ بناتے ہوئے اس کے مختلف پہلوؤں پر غور وفیصلہ کیا جائے گا۔لہٰذا جنگلاتی زمینوں پر اتی کرم کرنے والے تمام لوگوں سے اس میٹنگ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔


Share: